صوبائی وزیر ناصر شاہ کا سجاول میں گیس اور کنڈینسیٹ دریافت ہونے کا اعلان
مراد علی شاہ کی سندھ بالخصوص سجاول کو مبارکباد
کراچی (15 نومبر): صوبائی وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ضلع سجاول کے شاہ بندر بلاک میں واقع پتیجی-6 ایکسپلوریشن کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کی ایک بڑی دریافت کا اعلان کردیا جہاں سے یومیہ 11.7 ملین مکعب فٹ(MMSCFD) معیاری گیس اور 198 بیرل فی دن (BPD) کنڈینسیٹ نکل رہا ہے۔ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (SEHCL) جو شاہ بندر بلاک میں ایک جوائنٹ وینچر پارٹنر ہے، 2.5 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 63 فیصد میجارٹی کے ساتھ آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس بالترتیب 32 فیصد اور 2.5 فیصد کام کرنے کے حقوق ہیں۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ کے مطابق پتیجی-6 کنویں کو 11 اکتوبر 2024 کو کھودا گیا اور لوئر گورو فارمیشن میں بالائی ریت کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسے 2475 میٹر کی گہرائی تک کھود گیا۔ کنویں کی جانچ سے انتہائی امید افزا نتائج برآمد ہوئے جس سے 11.7 ملین معیاری مکعب فٹ فی دن (MMSCFD) گیس اور 198 بیرل یومیہ (BPD) کنڈینسیٹ پیدا ہوا ہے۔ یہ نتائج پی ایس آئی 2578 کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (WHFP) کے تحت حاصل کیے گئے جس کا چوک سائز 32/64 انچ تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کنویں کی دریافت سندھ کے شاہ بندر بلاک کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے اور ملک کے توانائی کے وسائل میں مزید اضافہ کرے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ بلاک میں مزید تلاش اور ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بالخصوص سجاول کو مبارکباد دی ۔
Related posts
-
LNG traders divert six US cargoes to Europe from Asia
SINGAPORE: Traders diverted at least six cargoes of liquefied... -
As cut in power tariff likely FRIA wants major reduction
LahoreAs the National Electric Power Regulatory Authority (Nepra) is... -
Print 2025-01-19
‘Disco Support Unit’ established LAHORE: In a significant move...